پی ایس ایل ‘ چھٹی ٹیم کیلئے 70 ہزار کرکٹ لورز کی تجاویز 6جنوری کو اعلان
لودھراں (نما ئند ہ پا کستا ن) پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدنے والے ملتان کنسورشیم کے پارٹنر علی خان ترین نے کہا ہے کہ 6جنوری کو اپنی ٹیم، لوگو ،کٹ اور نغمے کا اعلان کرینگے۔ علی ترین نے کہا کہ ہم پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم ہیں ۔انشاء اللہ اب ہم جنوبی پنجاب صوبے کی مناسبت سے چھٹا صوبہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
بنیں گے اور ٹیم کے نام میں جنوبی پنجاب کی عکاسی ہوگی ۔ ہم نے سوشل میڈیا پر ٹیم کے نام کے حوالے سے پورے ملک سے کرکٹ شائقین کی رائے لی ہمیں 70ہزار سے زائد لوگوں نے ٹیم کے نام کے حوالے سے تجاویزدیں۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے ملتان ملنگز اور ملتان بہادرز کو پسند کیا مگر ہم نے فیصلہ کیا کہ ہماری ٹیم جنوبی پنجاب کی ٹیم ہے اور ہم یہاں کے لوگوں سے ٹیم کے نام کے حوالے سے رائے لیں اس سلسلے میں ہم نے پورا ہفتہ جنوبی پنجاب میں گزارا ۔ہم نے ملتان،لودھراں ،بہاولپور ،خانیوال سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا اور لوگوں سے اپنی ٹیم کے نام کے حوالے سے انکی تجاویز لیں۔علی ترین نے کہا کہ بہت سے نئے نام سامنے آئے ہیں ۔ہم ٹیم کا ایسا نام چنیں گے جو جنوبی پنجاب کو متحد کریگاناکہ تقسیم کریگا۔
علی ترین