پی پی میں فارورڈ بلاک؟چائے کی پیالی میں طوفان برپا ہے ‘ میئر کراچی

پی پی میں فارورڈ بلاک؟چائے کی پیالی میں طوفان برپا ہے ‘ میئر کراچی

ملتان( سٹی رپورٹر)مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کی صورت حال کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر ہے، جب تک اختیارات نیچے منتقل نہیں کئے جائیں گے تب تک مسائل حل نہیں ہوں گے۔ملتان میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کب تک سیاسی رہنما ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ سندھ کی ذمہ داری ہے کہ لاء ان آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھا جائے، جبکہ پولیس ساری (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

پروٹوکول پر ہے، انہوں نے کہا کہ پورا ملک منی لانڈرنگ کی زد میں ہے، منی لانڈرنگ بہت پہلے سے جاری تھی توجہ اب دی جا رہی ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے کھلے ہیں، ہم نئے صوبوں کے حق میں ہیں، نئے صوبے بننے سے مسائل حل ہوں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹھاویں ترمیم کو ختم نہیں ہونا چاہیئے، اختیارات نیچے منتقل ہونے چاہیءں تا کہ نظام مضبوط ہو۔میئر کراچی نے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک بنتا نظر نہیں آ رہا، مختلف بیانات کے ذریعے سیاسی صورت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...