ملتان ‘ وارداتوں کا سلسلہ تیز ‘ پولیس تھانوں میں چھپ گئی ‘ شہری لاوارث

ملتان ‘ وارداتوں کا سلسلہ تیز ‘ پولیس تھانوں میں چھپ گئی ‘ شہری لاوارث

ملتان (خبر نگار خصوصی )چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں متعددافراد نقدی ، قیمتی سامان سے محروم ہوگئے،نیوملتان کے علاقے چوک کمہاراں والہ فلائی آوور سے گزرتے ہوئے 2نامعلوم افراد فہیم الحق کی بیوی سے پرس چھین کر فرارہوگئے،تھا نہ نیوملتان کے علاقے محلہ اسلام نگر سمیجہ آباد کے رہائشی منور کے گھر کے تالے توڑ کر کمرے سے نقدی، چیک بک ، اے ٹی ایم کارڈ ،جائیداد کاغذات ، طلائی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

زیورات ساجدمنور اور ذیشان منور چوری کرکے لے گئے ، تھا نہ شاہ رکن عالم کے علاقے محلہ بھارتیاں میں واقع گھر غلام مرتضیٰ کے گھر سے نامعلوم افرادگھرکا تالہ توڑ کر الماری سے نقدی وطلائی توڑ کر ایک لاکھ 42ہزار روپیکی نقدی وطلائی زیورات چوری کرکے فرارہوگئے، تھا نہ سیتل ماڑی کے علاقے 40فٹی روڈ سے نجی کمپنی کے سیل منیجر شہزاد سے2 نامعلوم مسلح افرادگن پوائنٹ پر 40ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے،تھا نہ الپہ کے علاقے میں متی تل روڈ پر ندیم بینک سے 70ہزار روپے نکلواکرگھر جارہاتھا کہ راستے میں 2مسلح افرادگن پوائنٹ پر 70ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے،مخدوم رشید میں کوٹ رب نواز اور چک 4ایم آر کے علاقوں میں شوکت علی اور محمد امجد کے بھانوں سے 4لاکھ 85ہزار روپے مالیت کے جانور چوری کرکے فرارہوگئے،تھا نہ بدھلہ سنت کے علاقے کڑڑی ٹمک میں احسن کے بھانہ سے اسکی ایک راس گائے نامعلوم ملزم چوری کرکے فرارہوگئے، تھا نہ سٹی شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں محمد اعجاز کے گھر سے نامعلوم ملزمان 5لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ، مال مویشی و نقدی چوری کرکے فرارہوگئے ،تھا نہ دہلی گیٹ سے، شاہد ، تھا نہ لوہاری گیٹ سے میاں بابر عبداللہ،تھا نہ گلگشت میں سبزہ زار میٹرواسٹیشن سیمحمد نثار ،تھا نہ نیوملتان سے عرفان کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزمان نے چوری کرلی ، حرم گیٹ میں منصور نے موبائل چارجنگ پر لگا دیا اور واش روم گیا واپسی پر موبائل فون نامعلوم ملزم نے چوری کرلیا،تھا نہ بستی ملوک میں جانور منڈی کے قریب اسلحہ کے زرو پر 2نامعلوم افراد نے محمد سرور سے موٹرسائیکل و نقدی چھین لی اور فرارہوگئے، متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...