بہاولنگر ‘ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ادویات فراہمی خواب‘ مریضوں کی آخری سانسیں

بہاولنگر ‘ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ادویات فراہمی خواب‘ مریضوں کی آخری سانسیں

بہاولنگر(نمائندہ خصوصی)بہاولنگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈائیلسز وارڈ میں ادویات کی فراہمی خواب بن گئیں، ڈائیلسز نہ ہونے کے باعث گردے کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا،مریضوں کے لواحقین کا وارڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

بہاولنگر کے ڈائیلسز وارڈ میں ادویات کی عدم فراہمی کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا بروقت ڈائیلسز نہ ہونے کے باعث دو مریضوں کی حالت تشویشناک مریضوں کے لواحقین کے وارڈ میں آئے روزمشینیں اور ادویات غائب ہیں اور ہسپتال عملہ ادویات کی فراہمی کے حوالے سے طفل تسلیاں دے رہا ہے ہسپتال انتظامیہ کا یہ طرز عمل مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔وارڈ عملہ کا کہنا ہے کہ ادویات کی ڈیمانڈ دے دی ہے مگرڈی ایچ کیو کے ایڈمن پرچیز غنضفرکی جانب سے مسلسل ادویات کی فراہمی میں لت لال سے کام لیئے جارہا ہے جس کے باعث ڈائیلسز سمیت دیگر وارڈوں میں بھی ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے، مریضوں کے لواحقین باہر سے ادویات خریدنے پر مجبورہیں۔ لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...