نواز ‘ زرداری کا کڑا احتساب ‘آئندہ سال قوم کیلئے خوشخبریاں ‘مفتی عبدالقوی

نواز ‘ زرداری کا کڑا احتساب ‘آئندہ سال قوم کیلئے خوشخبریاں ‘مفتی عبدالقوی

ماچھی گو ٹھ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنما مفتی عبد القوی نے ماچھی گو ٹھ پاکستان تحریک انصاف کے صو بائی رہنما اور ٹکٹ ہولڈر 265جام اللہ یارولانہ سے چوک ولانہ میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے زرداری اور نوازشریف سے کڑا احتساب کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرا نے کا تہیہ کر لیا ہے 2019خو شخبریوں کا سال ہو گا اور (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کرپٹ حکمرا نوں کے لیے گرفتاریوں اور رسوائیوں کا سال ثابت ہو گا نواز شریف اور آصف علی زرداری کی لوٹی رقم2019میں پاکستان کے قومی خزانے میں ہو گی عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے جنو بی پنجاب صوبے کے وعدے سمیت ایک کروڑ لوگوں کو روزگار اور ڈیم کے حوالے سے کام برق رفتاری سے جاری ہے2019میں زرداری اور نواز شریف کی رقم سے خزانہ بھر جائے گاکڑے احتساب کاوقت آچکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو نواز ا گیا اس سے رقم واپس کی جائے اور یہ بھی بتایا کہ زرداری کے پاس بہت رقم اور سونا ہے جس کو 2019میں بیت المال اور قومی خزانے میں جمع کیا جائے گا 2019اور 2020پاکستان کی ترقی اور عالم اسلام میں عمران خان کی قیادت میں حکمرا نی کا سال ہو گاقوم کے لیے بڑی خوش خبری یہ ہے عدلیہ ،پاک فوج اور حکومت ایک صفحے پر ہیں تبدیلی کا وقت قریب آچکا ہے مایوسی ختم ہو جائے گی پاک فوج اور عدلیہ زبردست کردار ادا کر رہی ہے عمران خان کا خواب پورا ہو نے والا ہے بڑی تیزی سے زرداری ،نواز شریف اور دوسرے حکمرا نوں سے لوٹی ہو ئی رقم قومی خزانے میں آئے گی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کی ہدایت ہر چوہدری اعجاز احمد اور میں نے تحریک لبیک کے کارکنوں کے حوالے سے اہم کردار ادا کیااور تحریک لبیک کے کارکن سی کیٹگری سندھ میں رہا ہو چکے ہیں انشااللہ پنجاب میں بھی25جنوری سے کارکن رہا ہونگے متعدد کارکن رہا کر دئیے ہیں عمران خان کی نیت ٹھیک ہے انشااللہ تمام ادارے عمران خان کی قیادت میں مضبوط ہو نگے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ملتان کے صدر مظہر حسین بھی ہمراہ تھے ۔

مفتی عبدالقوی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...