ڈیرہ بار الیکشن ‘ صدر ‘ جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدوں پر ون ٹو ون مقابلہ

ڈیرہ بار الیکشن ‘ صدر ‘ جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدوں پر ون ٹو ون مقابلہ

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر و جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدوں پر ون ٹو ون مقابلہ ہو گا جبکہ لائبریری سیکرٹری سمیت مجلس عامل کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے چیئرمین لیکشن بورڈ ملک جاوید اقبال نے بتایا کہ صدر کے عہدہ پر محمد یاسر علی خان کھوسہ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

اور سلیم رضا خان کاکڑنائب صدر کے لئے فیض رسول احمدانی اور علی عاصم جنرل سیکرٹری کے عہدہ پرسید محمد طیب کلیم بخاری اور محمد جہانگیر شاہ جائنت سیکرٹری کے لئے دلدار احمد خان چنگوانی اور محمد طاہر گورمانی جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر محمد سیف اللہ خان اور آغا حسین احمد کے درمیان مقابلے ہوں گے واضح رہے کہ ملک عباس حید چنڑ بلامقابلہ لائبرری سکیرٹری جبکہ حیدر کفایت عباسی ، راجہ سلیم اختر،مرزا محمد ادریس،محمود نواز خان بابر،جام طالب حسین ،غضنفر عباس،محمد بخش میرانی،ساجد خان، اعجاز حسین جتوئی اور بشیر احمد حجبانی بلامقابلہ ممبر ایگزیکٹو منتخب ہو گئے ہیں الیکشن کے لئے پولنگ 12جنوری کو ہو گی اور بار کے 903ارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...