میلسی:رسم مہندی کے دوران فائرنگ ‘دلہن کی بڑی بہن جاں بحق

میلسی:رسم مہندی کے دوران فائرنگ ‘دلہن کی بڑی بہن جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان)شادی والے گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 19 سالہ لڑکی فائر لگنے سے دم توڑ گئی بتایا گیا ہے کہ نواحی موضع عمر کھچی میں محمد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تیاریاں جاری تھی اور گذشتہ روز رسم مہندی کیلئے گھر میں خواتین جمع تھیں کہ اس دوران موضع جیون کھچی کا رہائشی زاہد حسین نے گھر کے اندر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
ایک فائر دلہن کی بڑی بہن اور تین ماہ کی بچی کی ماں حسینہ مائی زوجہ محمد قیوم کو جا لگا اور حسینہ مائی شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی یوں خوشیوں بھرے گھر میں ماتم شروع ہو گیا پولیس تھانہ سٹی میلسی نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی ایس ایچ او تھانہ سٹی حاجی محمد بخش نے بتایا کہ یہ اتفاقیہ حادثے کی بجائے قتل کا واقعہ ہے اور ابتدائی حالات کیمطابق فائرنگ کرنے والے زاہد حسین کو رسم مہندی میں بلایا ہی نہیں گیا تھا اور نہ ہی بیٹی والے گھر میں فائرنگ کی جاتی ہے صرف ایک فائر ہوا جس سے حسینہ بی بی قتل ہو گئی قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی ۔