بے سہارا‘ معذور افراد کی خدمت ہم سب کا فرض ‘ لوگ ساتھ دیں‘ وقاص احمد

بے سہارا‘ معذور افراد کی خدمت ہم سب کا فرض ‘ لوگ ساتھ دیں‘ وقاص احمد

فتح پور(وقائع نگار)دکھی افراد کی خدمت انسانیت کی معراج ہے،معاشرے کے بے سہارا اور اسپیشل افراد کی مدد کرنے والے اللہ پاک سے نفع بخش تجارت کرتے ہیں۔اپنی معذوری کو کبھی مجبوری نہیں بنایا،پچاس روپے کے جیب خرچ سے دوستوں کے ساتھ مل کر رفاہی تنظیم کا آغاز کر کے آج پچاس لاکھ روپے کے اہداف حاصل کر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اپنی ناک اور منہ سے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کمپیوٹر چلانے والے اسپیشل پرسن،پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ایم فل کے طالب علم،چیئرمین ’’پیس ٹو لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان‘‘ وقاص احمد نے فتح پور شہر میں معذور افراد میں اپنی تنظیم کی جانب سے وہیل چیئرز و دیگر امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔مقامی ایم این اے کی جانب سے پچاس ہزار کا عطیہ،حکومتی سطح پر بھی تعاون کا وعدہ۔ اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع لیہ چوہدری بشارت احمد رندھاوا ، چیئرمین بلدیہ فتح پور چوہدری اظہار کاہلوں،وائس چیئرمین میاں جاوید اصغر،سید الطاف شاہ،چوہدری عبد الابرار،ملک ابرار بھمب،ایس ایچ او فتح پور اصغر اقبال لغاری،ایس ایچ او سٹی لیہ شاہد رضوان مہوٹہ، ڈاکٹر چوہدری اعظم وڑائچ،پروفیسر اللہ بخش کھوسہ،ڈاکٹر حقنواز کھوسہ،چوہدری سہیل انور گجر ، محمد عمر شاکر،ڈاکٹر شہزاد رضا،چوہدری قمر عباس دھول، با با ندیم زرگر، ہدایت مغل،اقبال چوہان ،میاں نعیم،با با ریاض گجر،ڈاکٹر یوسف ، ’’پیس ٹو لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان‘‘کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر لیہ حاجی تنویر شانی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اسلام سرور مغل اور کوآرڈینیٹر فتح پور رفیق مغل ،شاہنواز گجر ، حاجی اشرف گجر،میاں ظہیر،چوہدری فاروق ،سید فیض شاہ،ظفر مغل ،عرفان حنیف، عثمان آصف،چوہدری ساجد جٹ سمیت معززین علاقہ،اسپیشل افراد اور انکے لواحقین موجود تھے۔وقاص احمد نے کہا کہ جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقہ میں غریب اسپیشل پرسنز کی حالت قابل رحم ہے،مخیر افراد ایسے لوگوں کی مدد کو خود پر ایک قرض اور فرض سمجھ کر کام کریں تو سب مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ خود بھی ایک اسپیشل پرسن ہیں اس لئے وہ بخوبی ایسے لوگوں کے درد اور کرب کا اندازہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ، کے پی کے ،کے ایک گاؤں میں پیدا ہو کر آج الحمد للہ وہ ایک کمپیوٹر ایپ ڈویلپر ہیں اور اعلی تعلیم یافتہ بھی، کیونکہ انہوں نے اپنی پیدائشی معذوری کو مجبوری نہیں بنایا اور اللہ کے فضل و کرم سے وہ اپنی ناک اور منہ سے کمپیوٹر آپریٹ کر کے نا صرف اپنی روزی کما لیتے ہیں بلکہ فلاہی تنظیم بھی چلا رہے ہیں جسکی بنیاد پچاس روپے کی پاکٹ منی سے رکھی گئی تھی اور آج اسکے اثاثے پچاس لاکھ روپے تک ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے چوہدری بشارت رندھاوا،سید الطاف شاہ،ڈاکٹر اعظم وڑائچ، چوہدری قمردھول،عمر شاکر، شاہد رضوان مہوٹہ ،اصغر اقبال لغاری ، تنویر شانی، اسلام سرور مغل ودیگرنے کہا کہ وقاص احمد کا جذبہ لائق تحسین ہے اور انکی عظمت بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں۔مقامی ایم این اے پی ٹی آئی حاجی عبد المجید خان نیا زی نے تنظیم کو ذاتی جیب سے پچاس ہزار روپے نقد عطیہ اپنے نمائندے ملک ابرار بھمب کے ذریعے بھجوایا اور آئندہ بھی ہمہ قسم تعاون کا وعدہ کیا۔ایس ایچ او فتح پور سمیت پولیس افسران اور جملہ معززین نے مذکورہ فلاحی تنظیم کی ممبر شپ حاصل کی اور ہمہ قسم تعاون کا اعلان کیا۔ مہمانوں نے مستحق اسپیشل افراد میں وہیل چیئرز و دیگر امدادی سامان تقسیم کیا۔ تقریب میں تلاوت قاری حبیب اور نعت رسول مقبول ؐ ایس ایچ او سٹی لیہ شاہد رضوان مہوٹہ نے پیش کی۔تقریب میں آمد پر وقاص احمد کا جملہ معززین نے کھڑے ہو کر استقبال کیا اور انکی بلند ہمتی پر بہت سے لوگ آبدیدہ بھی ہو گئے۔علاقہ بھر میں پر عزم وقاص احمد اور انکی ٹیم کی عظیم کاوش کو سراہا جا رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...