تیز رفتار کار ٹرک میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے9افراد جاں بحق ،واقعہ پر وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

تیز رفتار کار ٹرک میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے9افراد جاں بحق ،واقعہ پر ...

روجھان،راجن پور ، بہاولپور (نمائندہ پاکستان، ڈسٹرکٹ رپورٹر)انڈس ہائی وئے شاہوالی پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم نو افراد موقع پر دم توڑ گئے جاں بحق ہونیوالوں میں چار خواتین ،چار بچے اور ایک مرد شامل تفصیل کے مطابق کفایت حسین اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ عمر کوٹ،سے صوبہ سندھ کے علاقہ بخشا پور جارہا تھا کہ روجھان کے علاقہ انڈس ہائی وئے شاہوالی پر کار نمبر 715Bmh سامنے سے آتے ہوئے ٹرک نمبر idt1239 سے ٹکرا گء (بقیہ 41نمبرصفحہ7پر )

ریسکیو زرائع کے مطابق کار اور ٹر ک کے تعصادم سے کفایت حسین ،گ،ر،س،ش،ر،د،ن،ش، سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد میں چار کم سن بچیاں ،چار خواتین ،ایک آدمی شامل ہیں جاں بحق افراد کی لاشیں کار میں پھنس گء ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے انچارج ملک اعجاز احمد اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے اور مسلسل کوشیش سے کار میں پھنسی لاشیں کار کاٹ کر نکالی گء اور تمام افراد کی لاشیں قریبی ہسپتال شاہوالی پہنچا دی گئی دریں اثناء انڈس ہائی وئے شاہوالی کار اور ٹرک کے تعصادم میں جاں بحق ہونیوالے عمرکوٹ کے رہائشی کفایت حسین اسکے چار بہنیں اور چار بھانجیوں نو ایک خاندان کی نو لاشیں آبائی شھر عمرکوٹ پہنچ گء شاہوالی ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے انچارج ملک اعجاز احمد کی ہدایت پر ریسکیو ٹیموں نے نو لاشوں کو ایمبولنس میں رکھ کر جاں بحق افراد کے آبائی شھر روجھان کے نواحی علاقہ عمرکوٹ پہنچایا دیا ایک خاندان کی نو لاشیں گھر پہنچتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا علاقہ میں سوگوار کی حالت ہر آنکھ اشکبار گھر کے افراد دھاڑیں مار کر رو رہے تھے زرائع کے مطابق کفایت حسین کے رشتہ داروں کی شادی صوبہ سندھ کے علاقہ بخشاپور تھی اپنی کار کے زرائعے بیوی بچے پہلا چھوڑ آیا تھا اب اپنی چار بہنیں اور چار بھانجیوں کو لے کر جارہا تھا کہ روجھان کے علاقہ انڈس ہائی شاہوالی پر کار اور ٹرک کے تعصادم میں ایک ہی خاندان کے نو افراد جاں بحق یوگئے ۔دریں اثناؤزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے روجھان کے قریب ٹریفک حادثے میں9افرادکے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و الم کااظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شاہ والی میں کار اورٹرک کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو ا پنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...