جعلی حکیموں کے غیرقانونی و غیر اخلاقی اشتہارات پر پابندی کیلئے درخواست دائر

جعلی حکیموں کے غیرقانونی و غیر اخلاقی اشتہارات پر پابندی کیلئے درخواست دائر

لاہور ( این این آئی)اخبارات، ٹی وی چینلز اور کیبل نیٹ ورک پر جعلی حکیموں کے غیرقانونی و غیر اخلاقی اشتہارات فوری طور پر بند (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کرانے اور آئندہ سے ایسے اشتہارات پیمرا اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی پیشگی اجازت سے مشروط کرنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ممنوعہ ادویات اور جعلی حکیموں کے اشتہارات کی اخبارات اور کیبل ٹی وی نیٹ ورک پر بھرمار ہے جس سے نئی نسل میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔ ایسے اشتہارات دیکھ کر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والے لوگوں کے گردے فیل ہو رہے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق جعلی حکیم سوشل میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے اپنی ممنوعہ ادویات فروخت کر رہے ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ایسے تمام غیر قانونی و غیر اخلاقی اشتہارات کی اخبارات اور ٹی وی و کیبل نیٹ ورک پر نشر و اشاعت فوری طور پر روکی جائے اور آئندہ سے حکیموں کے تمام تر اشتہارات پیمرا اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی پیشگی اجازت سے مشروط کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...