پٹرولنگ آفیسر سمیت 3افراد حادثات کی نذر، خاتون کی خودکشی

پٹرولنگ آفیسر سمیت 3افراد حادثات کی نذر، خاتون کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، بستی ملوک، حویلی کورنگا، رحیم یارخان (خبرنگار خصوصی ، سپیشل رپورٹر ، نمائندہ پاکستان)پٹرولنگ آفیسرسمیت 3افراد حادثات کی نذر ، خاتون نے خود کشی کرلی تفصیل کے مطابق(بقیہ 42نمبرصفحہ7پر )
موٹر وے پولیس کے پٹرول آفیسر دوران ڈیوٹی شہید ملتان سیکٹر کی بیٹ 19 بستی ملو ک میں حادثہ پٹرولنگ افسر سعید خان قومی شاہراہ پر ایکسڈنٹ والی جگہ کو دھند میں محفوظ بنانے کے لیے ایمبر لا ئٹ لگا رہا تھے۔ جائے حادثہ کو محفوظ کرنے کے بعد حادثہ پیش آگیاکہ اچانک پیچھے سے آنے والی بس نے پٹرول آفیسر کو ہٹ کیا پٹرول آفسر سعید خان شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال شفٹ کیا گیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے شہید پولیس افسر نہایت پیشہ ور ، دیانت دار اور بہادر پولیس افسر تھے ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک شہید پولیس افسر کی نماز جنازہ بھکر میں ادا کی جائے گی سوگواران میں شہید نے ایک سال کی بیٹی اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔ شہید بھکر میں چاہ شہیدانوالہ موضع چاند و P/O چھینہ تحصیل و ضلع بھکر کا رہا ئشی تھا۔دریں اثناء ریلوے ملتان ڈویژن میں واقع کسووال اور چیچہ وطنی کے درمیان لائن عبور کرتے ہوئے نامعلوم شخص کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ ٹرین پر تعینات پولیس عملہ نے نعش مقامی پولیس کے حوالے کر دی جبکہ حویلی کورنگا کے علاقہ چک نمبر 16ڈی کا رہائشی کاشت کار محمد امیر ولد وریام لوانہ اپنے مویشیوں کیلئے چارہ کاٹ کر بیل ریڑھی پر آرہا تھا کہ اچانک سیم نالہ سے اتر اء پر بیل دوڑ پڑا جس سے محمد امیر ریڑھی سے گرکر ٹائر تلے کچلا گیا اور موقع پر ہلاک ہوگیا ،محمد امیر کی عمر 60سال کے قریب بتاء گء ہے ، بیل ریڑھی سے گر کر ہلاک ہونے والا چند دن میں یہ دوسرا واقعہ ہے ،اس سے قبل کوٹ اسلام میں عبدالرحمان کھچی بھی ایسے ہی حادثہ میں ہلاک ہوگیا تھا۔علاوہ ازیں موضع رسول آباد کی رہائشی35سالہ شہناز بی بی نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہر پی لیا حالت خراب ہونے پر ورثاء نے اسے فوری طورپر طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم 35سالہ شہناز جسم میں زہر پھیل جانے کے نتیجہ میں گھر میں ہی دم توڑگئی ، اسی طرح صادق آباد کی رہائشی18سالہ عروج نے بھی زہر پی کر زندگی کاخاتمہ کرنے کی کوشش کی تاہم حالت خراب ہونے پر ورثاء نے اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔
حادثات