تخت لاہور سے نجات کے بعد کسی کی غلامی قبول نہیں ،طارق بشیر چیمہ،وزیراعظم سے دو ٹوک بات کا فیصلہ

تخت لاہور سے نجات کے بعد کسی کی غلامی قبول نہیں ،طارق بشیر چیمہ،وزیراعظم سے ...

رپورٹر)وفاقی وزیر ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیرچیمہ نے کہاہے کہ جب تک بہاولپورکاصوبہ بحال نہیں ہوتاملک میں کوئی بھی نیاصوبہ تشکیل نہیں پاسکتا ان یہ بات لکھ لی جائے گزشتہ روز اسلامیہ یونیورسٹی میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی کابینہ اجلاس اورڈویلپمنٹ اجلاس کے موقع پرانہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم پنجاب کی غلامی سے نکل کر کسی صورت جنوبی پنجاب کے وڈیروں اورجاگیرداروں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کے غلام نہیں بن سکتے ہیں ہماراحق دیاجائے کیونکہ بہاولپورون یونٹ کے قیام کے قیام ایک صوبائی اکائی کی حیثیت سے اس میں شامل ہواتھاچوہدری طارق بشیرچیمہ نے کہاکہ ان کی بہاولپوراورجنوبی پنجاب صوبہ کے حوالہ سے وزیراعلی پنجاب یاان کی کابینہ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ بہاولپورہماراآئینی وقانونی حق ہے جس پرہماراموقف اصولوں پرمبنی ہے ہمیں بہاولپور کاصوبہ واپس کریں پھرملک میں جتنے مرضی چاہیں صوبے بنالیں ہم وزیراعظم کوبہاولپور صوبہ بحالی کے اعلانات پریوٹرن نہیں لینے دیں گے۔

طارق بشیر چیمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...