2018 فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن‘ 6 ہزار سے زائد کارخانے ‘ دکانیں سیل

2018 فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن‘ 6 ہزار سے زائد کارخانے ‘ دکانیں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پروڈکشن تا حال اصلاح بند کی گئی ہے۔ویجیلنس اور آپریشنز ٹیموں کی جانب سے بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ اور مضر صحت خوراک بھی تلف کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر آپریشنز اور ویجیلنس ونگ کی سال 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ آپریشز ٹیموں کی جانب سے سال 2018 میں 479,838 مقامات کی چیکنگ کے دوران 6,495 کو سیل کیا گیا ہے۔ لاہور زون میں 152,063 راولپنڈی میں 207,088 ملتان میں 71,495 جبکہ ساوتھ پنجاب مظفر گڑھ زون میں 49,192 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے2لاکھ ستر ہزار آٹھ سو فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے لیے وارننگ نوٹس جاری جبکہ 1334 فوڈ بزنسز کی پروڈکشن تا حال اصلاح بند کی گئی ہے۔مزید برآںآپریشز ٹیموں کی مدد سے 1 لاکھ 26 ہزار 805 فوڈ پوائنٹس کوای لائسنس بھی جاری کیے گئے ہیں۔آپریشنز ٹیموں کی کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ 76 ہزار لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ ضائع جبکہ 10 ہزار کنال سے زائد پر اگی زہریلی سبزیاں تلف کی گئیں۔اسی طرح چالیس لاکھ سے زائد گندے انڈے اور60 ہزار کلو سے زائد ناقص گوشت پکڑ کر تلف کیا گیاہے۔علاوہ ازیں ویجیلینس سیل کی جانب سے مختلف کاروائیوں میں 31 کڑور 15 لاکھ 77 ہزار مالیت کی ملاوٹی خوراک بھی تلف کی گئی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے مزید نئے قوانین لانے پر کام جاری ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت مند پنجاب مشن کی تکمیل کیلئے عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔