ایس ایچ اوز ‘ تفتیشی افسروں کو عدالت میں جواب جمع کرانے سے پہلے ڈی ایس پی لیگل سے رابطے کی ہدایت

ایس ایچ اوز ‘ تفتیشی افسروں کو عدالت میں جواب جمع کرانے سے پہلے ڈی ایس پی ...

ملتان (خبر نگار خصوصی )تفتیشی افسروں کی جانب سے کیسز کی پیروی میں غفلت برتنے پر سٹی پولیس آفیسر ملتان نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدا یات جاری کر دی۔ ایس ایچ اوز اور (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

تفتیشی افسران عدالت عالیہ میں پیش ہونے میں غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور کئی بار ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کی جگہ کوئی دوسرا افسر پیش ہو جاتا ہے، ان وجوہات پر عدالت عالیہ سینئر افسران طلب کرتی اور برہمی کا اظہار کرتی ہے، کئی بار نامکمل اور غیر مناسب جوابات عدالت عالیہ میں جمع کروا دیے جاتے ہیں، قانونی خامیوں سے بھرپور جواب جمع ہونے پر بھی عدالت عالیہ کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا جا چکا ہے، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران جواب جمع کرانے سے پہلے ڈی ایس پی لیگل کو چیک کروائیں، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران عدالت عالیہ کے آئندہ حکم کو لیگل برانچ میں لازمی نوٹ کروائیں گے، عدالت عالیہ سینئر افسر کو طلب کرتی ہے تو فوری طور پر افسران کو آگاہ کریں، ایس ایچ اوز اور تفتشی افسر لیگل برانچ میں جواب کے لیے رپورٹ تیار کروائیں گے، ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...