وطن کی سلامتی کیلئے قیادت کا ہر حکم منظور ریاست کو صرف جمہوریت بچا سکتی ہے ارشد لغاری ‘ شوکت داؤدکی بات چیت

وطن کی سلامتی کیلئے قیادت کا ہر حکم منظور ریاست کو صرف جمہوریت بچا سکتی ہے ...

صادق آباد(نمائندہ پاکستان) سابق وفاقی وزیر سردار ارشد خاں لغاری، سابق صوبائی وزیر مال چوہدری شوکت داؤد نے کہا ہے کہ قوم کو مسائل کے منجدھار سے نکالنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) بائیس کروڑو پاکستانیوں کی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

آخری امید ہے. پاکستان مسلم لیگ(ن) لاکھوں مسلمانوں کی جان و مال کی قربانیوں کو کسی قیمت رائیگاں نہیں جانے دے گی. قائد میاں محمد نواز شریف کی دلیرانہ قیادت میں پاکستان کی جمہوریت کو ہر قسم کی آلودگیوں سے پاک کرنے کا فریضہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی مکمل کرے گی. انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا یوم تاسیس برصغیر کے مسلمانوں کے ساتھ کئے گئے عہد کی تجدید کا دن ہے. میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) قائد اعظم محمد علی جناح کی مسلم لیگ کاایجنڈا مکمل کر ے گی. ریاست کو صرف جمہوریت ہی بچا سکتی ہے جس کا بیڑا اب مریم نواز شریف نے اٹھایا ہے. ہم اپنی قیادت کے احکامات کی روشنی میں پاکستان کے حصول کے بعد مرتب کئے گئے اہداف تک ضرور پہنچیں گے اور جلد پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز ہوگا. پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی واحد جماعت ہے جس نے عوام کے اعتماد کے ساتھ ریاست کو اس کی منزل تک پہنچانے کی ہر ممکن جدوجہد کی جس کی پاداش میں میاں محمد نواز شریف کے خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کڑے امتحانات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے یوم تاسیس کے موقع پر قائد میاں محمد نواز شریف کے کروڑوں کارکن اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے وطن کی بقا سلامتی اور ترقی کے لئے قیادت کے ہر حکم پر خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں.

قبول

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...