رحیم یار خان ‘ کالے یرقان کاحملہ ‘ خاتون جاں بحق

رحیم یار خان ‘ کالے یرقان کاحملہ ‘ خاتون جاں بحق

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری 45سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی جبکہ خاتون سمیت (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

مزید2متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق نورے والی کی رہائشی45سالہ زینت بی بی کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 45سالہ زینت بی بی طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اوردم توڑگئی، اسی طرح خاتون سمیت مزید2متاثرہ افراد جن میں روشن بھیٹ کی رہائشی60سالہ شہناز بی بی اور صادق آباد کے رہائشی55سالہ عبدالرشید کو ورثاء نے کالایرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...