حکومتی اقدامات سے لوگ مایوس مسائل بڑھ رہے ہیں‘ احمد یار ہنجرا

حکومتی اقدامات سے لوگ مایوس مسائل بڑھ رہے ہیں‘ احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافے کا باعث بن رہی (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ہے ،لوگوں کو روزگاردینے کے بجائے انہیں بیروزگار،بے گھروں کو چھت فراہم کرنے کی بجائے انہیں بے گھر کیاجا رہاہے،اللہ راسی عوام ہنجراء خاندان کے دور کو یاد کررہے ہیں جبکہ موجودہ منتخب نمائندوں نے منفی سیاست کو فروغ دیا ہے ،سیاست دراصل عوام کی خدمت کانام ہے، ہنجراء خاندان عوامی سیاست پر یقین رکھتا ہے اور ہماری عوام میں موجودگی اسکی اعلی مثال ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کے دوران عوام کیساتھ جو وعدے کرکے اقتدارمیں آئی اس کے برعکس تمام اقدامات اٹھا رہی ہے جسکی وجہ سے عوام میں بددلی پھیل چکی ہے لوگ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے سخت مایوس ہوچکے ہیں بظاہر ایسا لگ رہا ہے جیسے تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری نہیں کرپائے گی۔

احمد یار ہنجرا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...