میڈیا کو ہر حال میں حق اور سچ کا ساتھ دینا چاہیے‘ اراکین اسمبلی

میڈیا کو ہر حال میں حق اور سچ کا ساتھ دینا چاہیے‘ اراکین اسمبلی

چوک مکول (نامہ نگار )صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں عوامی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے میں صحافت کا اس معاشرے میں کردار بہت اہمیت کا حامل ہے اور معاشرے میں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

چوتھا ستون شمار کیا جاتا ہے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلا دہشتگردی نہیں بلکہ سوچ کا ہے جس دن لوگوں کے سوچنے کا انداز مثبت ہو گیا اْس دن تمام مسئلے مسائل ٹھیک ہو جائیں گے جو جو میڈیا ہر حال میں حق اور سچ کا ساتھ دیتا ہے اور معاشرتی بگاڑ اور فساد کے خلاف اپنے قلم کی صلاحیتوں کو استعمال کرتا ہے وہ قوم کا سرمایا اور فخر ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ایم این اے باسط سلطان بخاری ایم پی اے خرم سہیل لغاری ایم این اے نوابزداہ افتخار احمد خان ایم پی اے عون حمید ڈوگر سابق ایم این اے جمشید خان دستی سابقہ ایم پی اے ملک قسور لنگڑیال چیرمین سید جمیل شاہ بخاری چیرمین میاں سلیم اصغر مکول چیرمین جام ذولفقار علی ماہڑ?ا چیرمین جام ظفر علی زیلدار چیرمین غلام علی شہزاد جانگلہ اور چیرمین ملک اجمل کارلو اپنے اپنے بیان میں نیشنل پریس کلب شاہ جمال کے سالانہ انتخابات میں عبدالستار خان چنگوانی کو بلامقابلہ صدر جنرل سیکرٹری فضل کریم خان سرپرست اعلیٰ عامر مرتضی خان چانڈیہ ودیگر عہدران کو مبارک باد پیش کیں انہوں نے کہا کہ صحافت ایک سماجی خدمت ہے سماج کی اچھائیاں اور برائیاں صحافت کے زریعے ہی سامنے آتی ہیں بلکہ صحافت کو ایک ذریعہ معاش نہیں سمجھنا چاہیے۔صحافت کو اس طرح مضبوط کرنا چاہیے کہ اگر کسی صحافی کو کوئی تکلیف ہو تو تمام صحافی اْس کا درد محسوس کرسکیں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ساتھ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...