انڈسٹریل اسٹیٹ ‘ گٹر میں دم گھٹنے سے 2 سوئی گیس ملازمین جاں بحق ‘ تحقیقات شروع

انڈسٹریل اسٹیٹ ‘ گٹر میں دم گھٹنے سے 2 سوئی گیس ملازمین جاں بحق ‘ تحقیقات ...

ملتان (خبر نگار خصوصی ) انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں سوئی گیس کی لیکیج بند کرنے کے لئے گٹر میں اترنے والے سوئی ناردرن گیس کے دو ملازمین دم کٹ جانے سے جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں ریسکیو 11 22 کی ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے گٹر سے باہر نکال لی ہیں تفصیل کے مطابق محکمہ سوئی نادرن (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

گیس ملتان کے دو ملازمین ضیغم حسن،اور احسن ریاض انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس کی لیکیج کے حوالے سے گٹر میں اتر کر کام کر رہے تھے کہ دم گھٹ جانے کے باعث وہ جاں بحق ہوگئے واقعہ کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ محکموں اور ریسکیو 11 22 کو دی گئی تو نے موقع پر پہنچ کر دونوں سوئی گیس ملازمین ضیغم اور احسن ریاض کی لاشیں گھر سے باہر نکالیں ہلاک ہونے والے دونوں ملازمین ہیلپر فٹر کے طور پر سوئی گیس میں کام کرتے تھے جو کے محلہ سمیجہ آباداور چاہ آری والہ عالمگیر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں دونوں مزدوروں کی لاشیں ورثہ کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ متعلقہ محکموں نے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...