بہاولپور پریس کلب الیکشن ‘ نصیراحمد ناصر صدر ‘ میاں عزیز جنرل سیکرٹری منتخب

بہاولپور پریس کلب الیکشن ‘ نصیراحمد ناصر صدر ‘ میاں عزیز جنرل سیکرٹری منتخب

بہاول پور(بیورورپورٹ) پریس کلب بہاول پورالیکشن 2019 ء کے نتائج‘ صدر نصیراحمدناصر‘جنرل سیکریٹری میاں عزیز منتخب‘ تفصیل کے مطابق چیرمین الیکشن کمیٹی پریس کلب بہاول پور فضل حمید‘ممبران رانامحبوب‘خالدسردار نے الیکشن 2019 کے نتائج کااعلان کرتے ہوئے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

بتایا کہ پریس کلب بہاول پور2019 ء کے الیکشن کے مطابق روزنامہ پاکستان ملتان بہاول پورکے بیوروچیف صدر نصیراحمدناصر نے 67 ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی جبکہ محمدامین باسط نے 55 اوراکمل چوہان نے 20 ‘جنرل سیکریٹری میاں عزیز نے 65 ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی جبکہ اطہرفاروق اعوان نے 24 ‘سہیل احمدپاشی نے 9 ووٹ اور عمران بھنڈرنے 45 ووٹ حاصل کئے سینئرنائب صدرمحمدافتخارمغل نے 81 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کئے جبکہ اکرم ناصر نے 62 ووٹ حاصل کئے نائب صدر راشدعزیز ہاشمی نے 77 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ میاں شاہدنے 36 ا ور محمدعاصم درانی 27 ووٹ حاصل کئے جوائنٹ سیکریٹری محمدتنویرحسن نے 76 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ محمدوجاہت دھرالہ نے 55 ووٹ حاصل کئے خزانچی محمدراحیل طاہر نے 83 ووٹ حاصل کئے جبکہ امجداعوان نے 57 ووٹ حاصل کئے آفس سیکریٹری محمدحامدگلزار نے 60 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ندیم عباس نے 51 اور محمدشکیل تسکین نے 30 ووٹ حاصل کئے مجلس عاملہ کی 8 سیٹوں پر ریاض بلوچ نے 79 ‘محمدمرتضی نے 72 ‘ محمدقاسم بھٹی‘ عدنان علی نے 67 ‘ مشتاق بھٹی نے 66 ‘ایاز قریشی نے 61 ‘ محمدکامران بھٹی نے 59 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...