حکومت لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، رفاقت علی گیلانی

حکومت لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، رفاقت علی گیلانی

لیہ(نمائندہ پاکستان)میڈیا مثبت کردار ادا کرکے معاشرے کے درپیش مسائل کو حل کرنے میں حکمرانوں و اہل اقتدار کا معاون بن سکتا ہے، حکومت پنجاب و وفاقی حکومت (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ملک بھر کے صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے اقدمات کررہی ہے ہیلتھ کارڈ سکیم میں صحافیوں کو شامل کرکے حکومت پنجاب نے صحافیوں کیلئے عملی قدم اٹھا لیا ہے ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے لیہ سید رفاقت علی گیلانی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دن رات محنت کرکے اقدامات اٹھا رہی ہے ،اس موقع پر ایم پی اے سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب لوگوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے عملی اقدام اٹھا چکی ہے ،سابقہ دور حکومت میں ملکی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا جس کا تمام کا تمام بوجھ ملک کی غریب عوام پر پڑا ہے ہماری حکومت ان مسائل سے نمٹنے کیلئے اندورن و بیرون ملک بھر پو ر اقدامات کررہی ہے ایم پی اے مسلم لیگ ن سابق صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے دورانیہ میں ملک بھر کی عوام میں خوشحالی تھی،عوام کو تعلیم،صحت و دیگر شعبہ زندگی میں بھر پورسہولیات مل رہی تھیں آج ملک میں مہنگائی کو دور دورہ ہے،ہر شخص پریشان ہے،چیئر مین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل احمد خان نے کہا کہ صحافیوں کو متحد ہو کر علاقہ و شہر کے مسائل کو اجاگر کرکے ان کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نومنتخب عہدیداران ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے زرد صحافت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے قبل ازیں نومنتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ سے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت گیلانی نے حلف لیا جبکہ ضلعی انجمن صحافیان کے نومنتخب عہدیدارارن سے ایم پی اے سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے ان کے عہدوں کا حلف لیا ،نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ عبدالرحمن فریدی نے سپاس نامہ جبکہ نومنتخب صدر ضلعی انجمن صحافیان رانا خالد محمود شوق نے تقریب میں آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنٹکب عہدیداران عبدالرحمن فریدی صدر،راناریاض احمد نائب صدر،محمد یامین مغل جنرل سیکرٹری،عبداللہ نظامی جائنٹ سیکرٹری،احسن شہزاد باجوہ فنانس سیکرٹری،رانا عابد مسعود پریس سیکرٹری جبکہ ضلعی انجمن صحافیان کے نومنتخب عہدیداران میں رانا خالد محمود شوق صدر،شیخ قمر الزمان نائب صدر،رانا عبدالرب جنرل سیکرٹری،محمد اسماعیل میرانی جائنٹ سیکرٹری،فنانس سیکرٹری چوہدری خالد شفیق احمد،رانا محمد عرفان پریس سیکرٹری نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔

رفاقت گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...