ای سی ایل میں سیاسی قائدین کے نام ، رحمن ملک نے نو ٹس لے لیا، ایف آئی اے اورنیب کووضاحت پیش کرنیکی ہدایت کردی

ای سی ایل میں سیاسی قائدین کے نام ، رحمن ملک نے نو ٹس لے لیا، ایف آئی اے اورنیب ...
ای سی ایل میں سیاسی قائدین کے نام ، رحمن ملک نے نو ٹس لے لیا، ایف آئی اے اورنیب کووضاحت پیش کرنیکی ہدایت کردی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاسی قائدین کے نام ا ی سی ایل میں ڈالنے پر چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے نیب اور ایف آئی اے کو کمیٹی میں وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

ڈان نیوز کے مطابق رحمان ملک نے کہا کہ ای سی ایل میں شامل اور زیرتفتیش شامل نہ کئے گئے افراد کی لسٹیں 3 روز میں کمیٹی کو فراہم کی جائیں اور وزارت داخلہ کمیٹی کو واضح کرے کہ ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے کیا طریقہ کار اور پالیسی اپنائی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کواس حوالے بھی آگاہی دی جائے کہ کس سیاسی رہنما کو کس بنیاد پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے اور دیگر زیرتفتیش افراد کو کیسے شامل نہیں کیا گیا،انہوں نے وزارت داخلہ سے کہا کہ ان تمام افراد کی لسٹ فراہم کی جائے جن کے خلاف انکوائریز تو چل رہے ہیں مگر ان کے نام ای سی ایل پر نہیں ڈالے گئے ۔

مزید : قومی


loading...