سکولوں کیلئے کلین ڈرنکنگ واٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ ، 12بلین روپے مختص

سکولوں کیلئے کلین ڈرنکنگ واٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ ، 12بلین روپے مختص

لاہور(سٹی رپورٹر) سکولوں کے بچوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کلین ڈرنکنگ واٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ، اتھارٹی کیلئے 12 بلین روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 100 سکولوں میں آر او پلانٹ لگائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق کلین ڈرنکنگ واٹر اتھارٹی پنجاب بھر کے 50 ہزار سکولوں میں بچوں کو صاف پانی کی فراہمی کی ذمہ دار ہو گی، فنڈز سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فراہم کیے جائیں گے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ پروگرام کے کامیاب تجربہ کے بعد صوبہ بھر کے سکولوں میں آر او پلانٹ لگائے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...