کرپشن کرنے والے قانون کی گرفت میں آچکے ہیں،اعجاز چودھری

کرپشن کرنے والے قانون کی گرفت میں آچکے ہیں،اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ کرپشن کرنے والے سیاستدان کی گرفت میں آ چکے ہیں اوراب ڈاکو آصف زرداری کا نمبر لگنے والا ہے ، ریاست کے خلاف لڑائی کا اعلان کرنے والے بلاول زرداری قوم کو لوٹی گئی قومی دولت کا حساب دیں احتساب سے بچنے کیلئے ریاستی اداروں پر الزام تراشی قوم برداشت نہیں کرے گی، قوم ان کی حقیقت جان چکے ہیں وہ ان کے مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ جب جے آئی ٹی نے کہہ دیا ہے کہ کرپشن ہوئی ہے تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں اور یہ عدلیہ اور اداروں کو آنکھیں دکھا رہے ہیں۔، آصف زرداری اور بلاول کو شرمندہ ہونا چاہیے کہ آج تک وہ بی بی کے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکے،عوام کا پیسہ چوری کرنے والے، منی لانڈرنگ کرنے والے اور کرپشن کرنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ عوام ان کا ساتھ نہیں دیں گے پیپلز پارٹی کی تحریک چلانے کی دھمکی گیدڑ بھبکیاں ہیں۔ حکومت ان کی دھمکیوں میں نہیں آئے گی اور ملک کو کرپشن سے پاک کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...