حکومت کا 100روزہ پلان جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوا ،عدنان ہنجراء

حکومت کا 100روزہ پلان جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوا ،عدنان ہنجراء

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری عدنا ن اصغرہنجرا ، خواجہ محسن عباس ایڈووکیٹ سابقہ کونسلر اظہر عزیز بٹ اور غلام عباس میر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کا 100روزہ پلان جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوا ۔حکومت عوام کو 100دن میں ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ مہنگائی ، غربت ، پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ملک میں دوبارہ دہشت گردی کی لہر نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔حکومت نے الیکشن کے وقت پاکستان کی عوام کو بیوقوف بنایا نئے پاکستان کا لالچ دے کر مینڈیٹ کو چوری کرکے حکومت بنائی مگر افسوس عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ عوام نے جو توقعات لگائی تھیں کہ عمران خان پاکستان میں دودھ کی نہریں بہادینگے مگر وہ ایسا کرنے میں ناکام نظر آئے۔

حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لیے کوئی ویثرن نہیں ان کوسمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے۔ پنجاب میں کوئی نیا کام یا ترقیاتی سکیم ابھی شروع نہیں ہوئی ۔ لوگ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے کروائے ہوئے ترقیاتی کاموں کو یاد کررہے ہیں ا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...