جنوبی پنجاب میں نئے تعلیمی اداروں کے قیام کی منظوری دے دی گئی ، مراد راس

جنوبی پنجاب میں نئے تعلیمی اداروں کے قیام کی منظوری دے دی گئی ، مراد راس

لاہور( نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد را س نے بہاولپور میں صوبائی کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعد لاہور واپسی پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہاولپور میں کابینہ اجلاس کاا نعقاد پنجاب حکومت کا تاریخی اقدام ہے، جس سے جنوبی پنجاب کے عوام کو امید افزا پیغام ملا ہے۔صوبائی وزیر نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب میں نئے تعلیمی اداروں کے قیام کی منظوری سے تعلیم یافتہ جنوبی پنجاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن کیلئے 7ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا ا علان تحریک انصاف کااحسن اقدام ہے ،جس سے بہاولپور ڈویژن کی تعمیر و ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں تعلیمی انقلاب برپاکریں گے۔

مراد راس

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...