مشیر وزیر اعلٰی کا چھاپہ ، شادمان اتواربازار میں غیر قانونی سٹالز پر انتظامیہ کی سرزنش

مشیر وزیر اعلٰی کا چھاپہ ، شادمان اتواربازار میں غیر قانونی سٹالز پر ...

لاہور(اپنے نمائندے سے )مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اکرم چوہدری کی شادمان بازار آمد، تجاوزات اور غیر قانونی سٹالز کی بھرمار پر انتظامیہ کی سرزنش کی،سبزیوں پھلوں اور گوشت کے سٹالز پر جاکر ریٹ لسٹیں چیک کیں ،متعلقہ افسران کوصارفین کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت،اس موقع پر اکرم چودھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادمان بازار انتظامیہ نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے شادمان بازار سمیت پورے ٹاؤن کی انتظامیہ اس کرپشن کا حصہ ہے،ٹاؤن انتظامیہ تبدیلی سرکار کے ویژن کو تباہ کرنے کی سازش کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکام بالا کو مسئلے سے آگاہ کردیا ہے ، شادمان بازار کی انتظامیہ معطل ہونے کے قابل ہے۔انہوں نے کہاچائلڈ لیبر کرنے والے بچوں پر بازار میں پابندی لگائی مگر وہ پھر بھی آ جاتے ہیں،بچوں کے والدین کو خود چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے کرداد ادا کرنا ہوگا۔دریں اثناء اتوار بازاروں میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہونے لگیں،خریداروں نے کہا کہ اول کی قیمت پر دوئم درجے کی اشیا ء فروخت کی جا رہی ہیں خریداروں نے شکوہ کیا کہ ناقص اشیا ء فروخت کی جا رہی ہیں مگر انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لیتی۔وحدت روڈ اتوار بازار میں سبزیوں کے ریٹس لہسن چائنہ 110، ادرک چائنہ 180، لہسن دیسی 70، سبز مرچ 70،سبز دھنیا 40، چقندر 60، پودینہ10گھٹی ، کھیرا 25، مٹر 25، گاجر25، شلجم 15، مولی 14، ادرک لمبی 110، میتھی 15، پالک 30، پیاز 20 ، آلو اول 18، ٹماٹر 25روپے، شکر قندی 45، گھیا 30، سبز مرچ دیسی 60کے حساب سے فروخت ہوئی، سفید سیب 55، انگور ایرانی 140، مسمی فی درجن 80، فروٹر فی درجن 70، انار قندھاری 140، پپیتا 110، گرے فروٹ 15روپے ،سیب کالا کولو 120، کیلا فی درجن 35، انگور ایرانی 140کلو کے حساب سے فروخت ہو تے رہے۔ اتوار بازاروں میں فروخت کیلئے لائے گئے 29 پھلوں میں سے 16 اور35 سبزیوں میں سے 19 کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے شادمان اتوار کا بھی رخ کیا یہاں سبز مصالہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

اتوار بازار

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...