حکومت زراعت کے شعبہ میں انقلاب لانا چاہتی ہے،جمشید چیمہ

حکومت زراعت کے شعبہ میں انقلاب لانا چاہتی ہے،جمشید چیمہ

لاہور(سٹی رپورٹر )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت زراعت کے شعبے میں انقلاب لانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے تحت ریسرچ اور پیداوار بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی،کسانوں کو زرعی لوازمات کی مناسب نرخوں پر فراہمی کیساتھ اجناس کی صحیح قیمت کیلئے مربوط میکنزم تشکیل دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن بد قسمتی سے سابقہ ادوار میں اسے یکسر نظر انداز کیا گیا جس سے کسان متنفر ہوا جس سے اربنائزیشن ہوئی اور شہروں پر دباؤ بڑھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے اور انشا اللہ اس پر عملدرآمد سے اس شعبے میں انقلاب آئے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات ہیں کہ ریسر چ اور پیداوار بڑھانے پر فوکس کیا جائے اور اس کے ساتھ کسان کو اس کی اجناس کی صحیح قیمت دلانے کیلئے مربوط میکنزم تشکیل دیا جائے ۔

چیمہ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...