سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے،شاہد صدیق خان

سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے،شاہد صدیق خان

لاہور (سٹی رپورٹر ) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ سند ھ میں پیپلز پار ٹی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے قتل و غار ت کا سلسلہ پھر سے شروع ہو چکا ہے جسے پیپلز پار ٹی کی حکومت رو کنے میں ناکام ہو چکی ہے رو شنیو ں کے شہر کو اند ھیروں میں ڈ بو نے والو ں کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ خور شید شاہ اپنی خیر منا ئیں زرداری اور بلاو ل کاد فاع کر نے کی بجائے عدالتو ں میں پیشی کیلئے تیاری کر یں زرداری کے بعد قا ئم علی شاہ اور خو ر شید شاہ بھی جیل جا ئیں گے ادارو ں کو د ھمکیا ں دینے والے بے نقا ب ہو چکے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت ادارو ں کے سا تھ کھڑی ہے انہو ں نے مزید کہاکہ زرداری کی طرح اگر بلاو ل کے ہا تھ بھی کر پشن میں ر نگے ثا بت ہو ئے تو بلاو ل کی بھی گر فتاری پکی ہے ن لیگ اور پیپلز پار ٹی کے لیڈروں اور ان کے چیلو ں کی آ ہستہ آہستہ مز ید کر پشن پکڑی جا رہی ہے ان شا ء اللہ پا نچ سا ل کے بعد پیپلز پار ٹی اور ن لیگ عوام سے ووٹ نہیں معا فی ما نگیں گے کہ ہمیں معاف کر دو۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پیپلز پار ٹی قیاد ت کی گر فتاری کے خو ف سے ادارو ں کے سا تھ محاذ آرائی پر آ تر آ ئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...