اعمال کی درستگی سے امت مسلمہ کو عروج مل سکتا ہے،اشرف جلالی

اعمال کی درستگی سے امت مسلمہ کو عروج مل سکتا ہے،اشرف جلالی

لاہور(پ ر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ،تحریک لبیک اسلام کے زیر اہتمام نظریاتی اور اعتقادی پختگی کیلئے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں تاریخ ساز ’’ سنی سیمینار ‘‘کا انعقاد کیا گیا ۔سنی سیمینار میں تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ساڑھے تین گھنٹے کے دورانیہ میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا ۔جس کو عوام خواص کے جم غفیر نے بڑی توجہ سے سنا۔سنی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا اعتقاد کی پختگی اور اعمال کی درستگی ہی سے امت مسلمہ کو عروج مل سکتا ہے ۔راسخ العقیدہ مسلمان ایٹم بم سے بھی زبردست ہوتا ہے ۔ شاہراہِ اہل سنت اورجنت کا باہمی تعلق قرآن و سنت سے ثابت ہے۔ہم برصغیر میں سیدناداتا گنج بخش علی ہجویری،حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ، حضرت بابا فرید الدین گنج شکر،حضرت مجدد الف ثانی ، حضرت شاہ عبد الحق محدث دہلوی،حضرت امام فضل حق خیرآبادی اورمجدددین وملت حضرت امام احمدرضا خان بریلوی کی اعتقادی تشریحات اور نظریاتی تعلیمات کے وارث ہیں۔ہم عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کے تحفظ اور پاکستان کے اسلامی تشخص کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا حکومت آسیہ ملعونہ کیس کی از سر نو سماعت کرے اور ہمیں دلائل دینے کا موقع دیا جائے۔سنی علماء ومشائخ اور کارکنانِ اہل سنت کو فی الفوررہا کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...