حکومت ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے عدالتوں کا سامنا کریں،اسلم صدیقی

حکومت ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے عدالتوں کا سامنا کریں،اسلم صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹی رپورٹر ) تحریک انصاف علماء و نگ پنجا ب کے صدر محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی حکومت خا تمہ کی خو اب دیکھنے والے عد التو ں میں اپنے کیسو ں کا سامنا کر یں پاکستان کا ہر طبقہ پی ٹی آ ئی حکومت پراعتماد کا اظہار کررہاہے علما ء و مشا ئخ کی بڑی بڑ ی اہم شخصیا ت حکو مت کے سا تھ ہیں اللہ کے فضل اورکرم سے حکومت کو کچھ نہیں ہو رہا علما ء ہر میدان میں حکومت کے سا تھ ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے علما ء کے و فد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے مزید کہاکہمنی لانڈرنگ کے خلاف تحریک انصاف کا بڑا آپریشن ملک سے کرپشن کے خاتمے میں تاریخ رقم کر دے گا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تاریخ کا سب سے بڑا موثر غربت مکاؤ پروگرام لے کر آ رہی ہے، سرمایہ کار اطمینان رکھیں، ملک میں کوئی غیر یقینی صورتحال نہیں، منی بجٹ عوام دشمن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنا گھر منصوبہ چھت سے محروم افراد کے خوابوں کی تعبیر ممکن بنائے گا۔ ابتدائی طور پر پہلے مرحلہ میں تین شہروں کے بعد دیگر علاقے بھی بدترریج اپنا گھر پروجیکٹ میں شامل کیے جائیں گے۔
صدیقی