مسلم لیگ(ن) نے 112واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا

مسلم لیگ(ن) نے 112واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام مسلم لیگ 112واں یوم تاسیس منایا گیا،یوم تاسیس کی تقریب لاہور ن لیگ کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی ، تقریب سے رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف ، رکن قومی اسمبلی ملک ریاض،رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان ڈپٹی میئر میاں طارق اور سید توصف شاہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ تقریب میں ، رکن قومی اسمبلی وحید عالم چوہدری شہباز،ارکان اسمبلی اسوہ ،کنول لیاقت ،لاہور کے لارڈ میئر کرنل مبشر جاوید، و ، مہر اشتیاق ، اختر بادشاہ، سید توصیف شاہ،میاں سلیم ،ربیعہ نصرت ایم پی اے،راحت افزا ایم پی اے سمیت کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد پرویز ملک ،شائستہ پرویز ملک اور ڈاکٹر اسد اشرف نے کہا کہ جس طرح پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا تھا اسی طرح اس کی تعمیر وترقی میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن ہی نے اہم کردار ادا کیا اور کرتی رہے گی

، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد واحد لیڈر میاں نواز شریف ہی ہیں جنہوں نے قائد کی خواہش کے مطابق پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اور ایک مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی ،اپنے ذاتی مفادات کو قربان کرتے ہوئے ملکی ترقی کے لئے قربانیاں دیں جیلوں میں گئے ۔ انہوں نے کہا کہمیاں نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر زیادتی کی گئی ،میاں نواز شریف نے ملک سے اندھیروں کو دور کیا 12ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ،ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا تین شہروں میں میٹرو بسز تعمیر کیں،میٹرو اورنج ٹرین بھی بنائی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب میاں نواز شریف کی آواز پر سڑکوں نکلیں گے ، آلائنس بھی بنانے پڑے تو بنائیں گے قائد کی آواز پر لبیک کہیں گے ،اپنے بچوں کے مستقبل اور ملکی ترقی کے لئے کردار ادا کریں گے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیسا لیڈر پاکستان میں نہیں ہے،جب بھی ملک ترقی کی طرف بڑھتا ہے تو ٹانگیں کھنچنی شروع کردی جاتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...