مجلس احرار کا انگریزوں کو برصغیر سے نکالنے میں اہم کردار ہے،مولانا یوسف

مجلس احرار کا انگریزوں کو برصغیر سے نکالنے میں اہم کردار ہے،مولانا یوسف

لاہور( پ ر) برصغیر پاک و ہندکی سب سے بڑی دینی جماعت مجلس احرار اسلام کا 89واں یوم تاسیس انتہائی شان و شوکت سے زبردست انداز سے منایا گیا اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالتؐ کے تحفظ اور منکرین ختم نبوت انگریز کے خود کاشتہ پودے فتنہ قادیانیت کے قلع قمع کیلئے بانی احرارامیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کے مشن کو زندہ و تابندہ رکھنے کے ضمن میں تجدید عہد کیاگیا ملک کے مختلف شہروں کی طرح لاہور میں یوم تاسیس و پرچم کشائی کی تقریب مرکز احرار مسلم ٹاؤن وحدت روڈ میں امیر لاہور مجلس احرار اسلام حاجی محمد لطیف کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس احرار میاں محمد اویس ،مولانا یوسف احرار اور علامہ ممتاز اعوان قائد طلبہ محمد قاسم چیمہ ،مولانا فداء الرحمن، قاری محمد قاسم بلوچ ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر نے کہاکہ مجلس احرار اسلام کے قیام کا مقصد برصغیر پاک و ہند کو انگریز سامراج کے قبضہ سے نجات دلاناتھااور ختم نبوت و ناموس رسالتؐ کے تحفظ و حکومت الٰہیہ کا قیام انگریز کو برصغیر سے نکالنے کیلئے مجلس احرار اسلام نے فقید المثال قربانیاں دیں انگریز سامراج کے نکل جانے کے بعد انگریز کے کالے قوانین کے مکمل خاتمے اور حکومت الٰہیہ کے قیام کیلئے جدوجہد جاری ہے اور اسلام کی سربلندی کیلئے ختم نبوت و ناموس رسالتؐ پر کسی بھی قسم کی آنچ ہرگزنہیں آنے دینگے ۔

احرار

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...