سعودیہ اور یو اے ای نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا،عبدالخبیر آزاد

سعودیہ اور یو اے ای نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا،عبدالخبیر آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )بادشاہی مسجد لاہورکے امام وخطیب اور مجلس علماء پاکستان کے چیئر مین مولاناسید عبد الخبیر آزاد نے سعودی عرب اور متحد ہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی اربوں ڈالر کی امداد پر دونوں ملکوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں ساتھ دے کر پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی طرف سے دی جانیوالی اربوں ڈالر کی امداد سے پاکستان آگے بڑے گا ،مولانا سید عبد الخبیرآ زاد نے کہا کہ پاکستانی قوم عرب ملکوں سے د وستی کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتی ہے ، عرب ملکوں نے پاکستان کا ہمیشہ فراخ دلی سے ساتھ دیا ہے ،مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے حکومتی کو ششیں قابل تحسین ہیں ،ان شاء اللہ العزیز آنے والا وقت خوشحالی کا پیغام لے کر آئے گا ۔