سماجی بہبو دکی تنظیموں کی خواتین کو فنی تربیت فراہم کرنے کی خدمات قابل تحسین ہیں، مقررین

سماجی بہبو دکی تنظیموں کی خواتین کو فنی تربیت فراہم کرنے کی خدمات قابل تحسین ...

لاہور (نمائندہ خصوصی )سماجی بہبو دکی تنظیمیں غربت کے خاتمے اور خواتین کو فنی تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان خدمات کی بدولت تربیت یافتہ خواتین اپنے گھر کے معاشی حالات بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے نائس ویلفیئر سو سائٹی کے زیر انتظام ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے دوسرے گروپ کی ٹریننگ کی تکمیل پر منعقدہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ نائس ویلفیئر سوسائٹی کا ووکیشنل ٹریننگ پروگرام ملک وقوم کی ترقی کے لئے ایک خوش آئند اقدام ہے انہوں نے فنی مہارت سیکھنے والی خواتین میں مفت سلائی مشینیں تقسیم کرنے کے اقدام کی تعریف کی اور ایسے پروگرام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب کی صدارت حکیم محمد عثمان، سرپرست نائس و چیف ایگزیکٹو مرحبا لیبارٹریز نے کی۔ دیگر شرکاء میں ندیم حسن گوہر رجسٹرار صوبائی محتسب پنجاب، اعظم علی، رانا محمد زبیر رفیق اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر، ملک بلال نذرایڈووکیٹ، رانا محمد خرم رفیق ، رانا محمد عمر رفیق،ایڈووکیٹس، عظیم وقاص اور طاہر جمیل شامل تھے۔ نائس ویلفیئر سوسائٹی کے صدر احمد علی عتیق،سینئر نائب صدر ایم بی شاہد، جنرل سیکرٹری سائرہ اقبال اور ایگزیکٹو باڈی کے سینئر اراکین محمد علی صابری اور بشیر احمد بھٹی نے نائس کے قیام کے اغراض و مقاصد ، ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے خدوخال پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکائے تقریب کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کو فنی مہارتیں سکھانے کے ناصرف اس پروگرام کو جاری رکھا جائے گا بلکہ نئے پروگرام بھی شروع کئے جائیں گے تا کہ خواتین ملکی ترقی کے سفر میں اپنا عملی کردار ادا کر سکیں۔ اس تقریب میں اہل علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں سلائی مشینیں بطور گفٹ تقسیم کی گئیں تاکہ وہ آئندہ مستقبل میں اس ہنر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...