پٹرولیم قیمتیں عالمی منڈی کے تناسب سے کم نہ ہونا ظلم ہے،عابد صدیقی

پٹرولیم قیمتیں عالمی منڈی کے تناسب سے کم نہ ہونا ظلم ہے،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت عالمی سطح پر ہونے والی کمی کے تناسب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کر رہی جو عوام کے ساتھ ظلم ہے اور انتخاب سے قبل کئے گئے دعوؤں کی بھی نفی ہے پٹرولیم مصنوعات میں معمولی کمی کر کے تحریک انصاف عوام کو لالی پاپ دے رہی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں روزمرہ استعمال کی چیزوں پر بہت اثر انداز ہوتی ہے لہذا عوام کو ریلیف دینے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کرے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو ریلیف دینے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے موجودہ حکومت نے اپنی نااہلی ثابت کر دی ہے تحریک انصاف کی حکومت زیادہ دیر چل نہیں سکتی۔ عوام حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ عوام کو سنہرے خواب دکھانے والے حکمران اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...