سابق حکومتوں کی لوٹ مار سے ملک مشکلات کا شکار ہے،عرفان عباسی

سابق حکومتوں کی لوٹ مار سے ملک مشکلات کا شکار ہے،عرفان عباسی

لاہور ۔ (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماعرفان عباسی نے کہاہے کہ سابقہ حکومتوں کی لوٹ مارکی وجہ سے ملک آج مسائل کا شکار ہے ، سیاسی مخالفین متحد ہوکر عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانے کیلئے کبھی اسمبلی کے اندر اور کبھی اسمبلی کے باہر ڈرامے بازی اور شعبدہ بازی کررہے ہیں اس سے ملک وقوم کی کوئی خدمت نہیں ہورہی بلکہ یہ سب کچھ اپنی اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہورہے ہیں مگر وزیراعظم ان سے قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کرکے عام آدمی کی حالت بدلنے کیلئے خرچ کریگا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اپنی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں سے تمام بحرانوں پر سلسلہ وار قابو پالیں گے ہمیں عوام کے ووٹوں کے ذریعے اقتدار ملا، یہی انقلاب ہے، اس انقلاب کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی مشکل درپیش نہیں آئے گی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے دن رات ایک کر دے گی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کے لیے پی ٹی آئی حکومت دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، وز یراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان دنیا کے ممالک میں باوقار مقام حاصل کریگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...