حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی،شاہد روپڑی

حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی،شاہد روپڑی

لاہور(پ ر)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی نے کہا ہے کہ جماعت اہلحدیث کشمیریوں کی جد جہد آزادی کی ہر قسم کی اخلاقی قانونی اور آئینی مدد جاری رکھے گی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، حکمران عوام کو اب تک ریلیف دینے میں ناکام رہی اور ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے ان سے حکومت نظاام نہیں چل رہا۔

، پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے سودی نظام کا خاتمہ ممکن بنانا ہوگا اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لئے اسلام کا معاشی نظام رائج کرناا ہوگا،گذشتہ روز مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ہمارے حکمرانوں کو بھی22کروڑ عوام کی توقعات اور امنگوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کوحل کر نے کے لیے اخلاقی،سیاسی،سفارتی اور ہرمحاذپربھرپورجدوجہد کرنی چاہئے اور ان کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے مزیدکہا کہ او آئی سی نے بھی امت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔مسلمان ہر جگہ مغلوب ہو کر رہ گئے ہیں۔کشمیر کامعاملہ پوری امت کامسئلہ ہے۔پاکستان کو اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...