تبدیلی سرکار نے عوام سے پرانے پاکستان کی سہولتوں کو بھی چھین لیا،میاں ایوب

تبدیلی سرکار نے عوام سے پرانے پاکستان کی سہولتوں کو بھی چھین لیا،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اب تک لاکھوں نہیں ہزاروں بھی نہیں اگر سو کام بھی عوامی فلاح و بہبود کے کئے ہیں تو وہ بتا دے ہم اس کو مان جائیں گے کہ واقعی تبدیلی سرکار نے اپنے وعدے اور اعلان کے مطابق ایک نیا پاکستان بنا دیا ہے انہوں نے تو عوام سے پرانے پاکستان کی سہولتوں کو بھی چھین لیا ہے ۔وہ اپنے حلقہ میں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے تب سے ہی عوام پر عرصہ حیات تنگ ہو کررہ گیا ہے اور عوام مہنگائی اور بے روز گاری کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت نے اس قدر مہنگائی کی ہے کہ اتنی مہنگائی پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے نہیں کی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی ایک ڈھونگ اور عوامی مشکلات میں اضافے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے عوام پی ٹی آئی سے سو دن کے بعد ہی تنگ آگئے ہیں اب ایسی صورت حال کو میڈیا کیسے ایک اس کے برعکس دکھا سکتا ہے جب بے خبر وزیراعظم کو اپنے ہی ملک مین بڑھنے والی ڈالر کی قیمت کا پتہ نہیں ہو گا تو اس کی کارکردگی کو بھلا کیسے میڈیا مثبت انداز میں دکھا سکے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...