مسلمان نئے سال کا آغاز دعا ذکر الہی سے کریں، نیشنل علماء کونسل

مسلمان نئے سال کا آغاز دعا ذکر الہی سے کریں، نیشنل علماء کونسل

لاہور (پ ر) اس بحث میں پڑے بغیر کہ یکم جنوری شروع ہونے والا نیا سال اسلامی ہے یا نہیں البتہ نئے سال کو خوش آمدید کرنے کا موجودہ مروجہ طریقہ غیر اسلامی ہے ، مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ نئے سال کا استقبال دعا ، ذکر الہی، تلاوت قرآن پاک اور شب بیداری سے کریں، ان خیالات کااظہار نیشنل علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین علامہ مفتی محمد طاہر تبسم قادری نے فیصل آباد سے آئے ہوئے علماء کے وفد سے ملاقات میں کیا ، اس موقع پر پیر خلیل احمد ،پیر شفاعت رسول، علامہ عبدالمصطفیٰ،مفتی عمیر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...