مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سودی نظام کا خاتمہ ممکن بنانا ہوگا،علیم الدین

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سودی نظام کا خاتمہ ممکن بنانا ہوگا،علیم الدین

لاہور(پ ر) جمعیت علماء اسلام (س) ضلع لاہورمولانا قاری علیم الدین شاکر، ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے سودی نظام کا خاتمہ ممکن بنانا ہوگاِ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لئے اسلام کا معاشی نظام رائج کرناا ہوگا۔مسلمان ہر جگہ مغلوب ہو کر رہ گئے ہیں۔کشمیر کامعاملہ پوری امت کامسئلہ ہے۔پاکستان کو اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنا چاہئے۔

گذشتہ روز علماء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہودی ایہجنڈا نہیں بلکہ اسلامی نفاذ کے علاوہ کوئی نظام نہیں چلے گا انہوں نے کہاکہ اس ملک میں جمہوری نظام نہیں بلکہ مارشل لاء پلس لگاہواہے ملک کو صدارتی نظام کی طرف لیجایا جارہاہے ۔حکومت مہنگائی کو فوری کنٹرول کرے ،حکومت کے آنے کے چار ماہ بعد صرف مہنگائی کا طوفان اور غریب وام کا استحصال ہی نظر آیا ہے،جبکہ پورا ملک گوں مگوں کی کیفیت کا شکار ہے ارباب اقتدار عوام کو صرف وعدوں پر ہی نہ ٹرخائیں قومی کو ریلیف دینے کی حکمت عملی اپنائیں،جے یو آئی ساتھ دیگی ۔ ملک کو مدینہ جیسی ریاسے بنانے کے لئے دعووں کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...