منی لانڈرنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوے سچے ثابت ہو رہے ہیں، سعدیہ سہیل

منی لانڈرنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوے سچے ثابت ہو رہے ہیں، سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحریک انصاف کے دعوے سچے ثابت ہو رہے ہیں کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے سندھ میں 35 ارب کے جعلی اکاؤنٹس کا سامنے آنا پیپلز پارٹی کی کرپشن کا سب سے بڑا ثبوت ہے پارک لین کمپنی کے بینی فشریز آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔

سیاست کو کاروبار سمجھنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی موجودہ حالت سابق حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ہے۔ ملک کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر منتقل کر کے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت ملکی دولت لوٹنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرے گی۔ ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...