تمام چوروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنا احسن اقدام ہے،ثوبیہ کمال

تمام چوروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنا احسن اقدام ہے،ثوبیہ کمال

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال نے کہا کہ آصف زرداری کو آج کل گرفتاری کا ڈر ہے اس لیے بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں، تمام چوروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنا احسن اقدام ہے ، آصف زرداری کچھ بھی کر لیں یا بیانات دیں وہ دوبارہ مقبول نہیں ہوسکتے،عمران خان حکومت کیلئے کسی سے ڈیل نہیں کر سکتے،آصف زرداری نے ملک میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے ان کو اس کا حساب دینا ہوگا۔وہ گز شتہ روز پارٹی آفس میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ، پی ٹی آئی حکومت خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کروڑوں افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،معیشت کی ترقی اور کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے دوست ممالک کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا،وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ ہے کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ سابقہ حکومتوں کی مفاد پرستی پر مبنی پالیسیوں نے قومی اداروں کی بنیادیں تک ہلا کر رکھ دی ہیں جس کی وجہ سے یہ ادارے اربوں روپے خسارے کا شکار ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...