2لاکھ سے زائد اساتذہ پر کنٹریکٹ کی تلوار لٹکتی رہے گی

2لاکھ سے زائد اساتذہ پر کنٹریکٹ کی تلوار لٹکتی رہے گی

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر کے کنٹریکٹ اساتذہ کیلئے بری خبر، سال 2019 میں کسی بھی ٹیچر کو مستقل نہیں کیا جائے گا، اساتذہ کو مستقل کرنے کی بجائے کنٹریکٹ میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سال 2019 میں کسی ایک بھی ٹیچر کو بھی مستقل نہ کرنے پرغور کیا جا رہاہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے کنٹریکٹ پر پنجاب کے 2 لاکھ سے زائد اساتذہ متاثر ہونگے۔ مذکورہ اساتذہ میں لاہور کے 30 ہزار اساتذہ بھی شامل ہیں۔ تمام اساتذہ کو مستقل کرنے کی بجائے کنٹریکٹ میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق 2 لاکھ اساتذہ کا کنٹریکٹ اپریل 2019 میں ختم ہونا ہے۔ عارضی اساتذہ میں گریڈ 14، 15اور16کے اساتذہ شامل ہیں پنجاب ٹیچرزیونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو مستقل کرنے سے خز انے کو تو لاکھوں روپے کا فائدہ پہنچے گا مگر اساتذہ کومستقل نہ کرنے پر بھرپور احتجاج کریں گے۔

کنٹریکٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...