ممتازشاعرہ پروین سجل کی نعتیہ کتاب کی تقریب رونمائی

ممتازشاعرہ پروین سجل کی نعتیہ کتاب کی تقریب رونمائی

لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) اور بزم انجم رومانی کے زیراہتمام ممتاز ادیبہ اور شاعرہ پروین سجل کی نعتیہ کتاب کی تقریب پلاک ادبی بیٹھک میں ہوئی ۔ صدارت ممتاز دانشور علامہ ضیا حسین ضیا نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغرا صدف ،قادری عبدالخالق، پروفیسر ڈاکٹر حسن نظامی ، ممتاز ناول نگار سلمیٰ اعوان، ممتاز شاعر ڈاکٹر ایوب ندیم، صدر تنظیم ڈاکٹر ایم ابرار، سفرنامہ نگار مقصود چغتائی، صبا ممتاز بانو، روبینہ راجپوت ، شبہ طراز، آسناتھ کنول، کرن وقار ، ناصر رضوی، شہزاد تابش، آفتاب احمد ادیبوں شاعروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے پروین سجل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوفہ نے آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ پر نعتیہ اشعار لکھنے کی سعادت حاصل کی ہے جو بہت اعزاز کی بات ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...