بطور ثقافتی سفیر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں:غلام علی
لاہور (فلم رپورٹر)معروف غزل گائیک استاد غلام علی خان نے کہا ہے کہ میں نے بطور ثقافتی سفیر پوری دنیا میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں ۔بھارت میں پاکستانی گلوکاروں کو بہت پسند کیا جاتا ہے مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ موجودہ دور میں کلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنے کے لئے اپنی بھرپور کاوشیں کر رہا ہوں ، کلاسیکل موسیقی نایاب فن ہے جس کی قدر کی جانی چاہیے ۔ غلام علی نے کہا کہ کلاسیکل موسیقی کو ایک الگ مقام حاصل ہے اورکچھ دہائیاں قبل تک کلاسیکل موسیقی کو بے حد پذیرائی حاصل تھی ۔بد قسمتی سے ا ب اس کی قدر کرنے والے کم ہوتے جارہے ہیں جس سے دل دکھی ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو کلاسیکل موسیقی کو سیکھنا چاہیے اور اس کیلئے میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہوں۔کلاسیکل موسیقی کا فن سیکھنا بہت مشکل ہے شاہد اسی لئے نئے آنے والے اس کی جانب راغب نہیں ہوتے۔