پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچرمیں ’’ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘‘ پیش کیا گیا

پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچرمیں ’’ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘‘ پیش کیا گیا

لاہور(فلم رپورٹر ) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر اجوکا تھیٹر کے ساتھ’’ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘‘ آرٹ پروگرام منعقد کیا گیا،آرٹ پروگرام میں مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا جادو جگایا،اس حوالے سے ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ اجوکا تھیٹر نے فن اور ثقافت کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،پلاک تھیٹر کی پذیرائی کے اہم کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا،اجوکا تھیٹر کی اس سلسلے میں کی جانے والی کوششں ناقابل فراموش ہیں ،پنجاب کا فن،کلچر،تہذیب اور ثقافت پوری دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے،جو قومیں اپنی تہذیب کو فراموش کردیتی ہیں ان کو تاریخ بھی فراموش کر دتی ہے اس لئے ہم اپنے کلچر اور تہذیب سے کبھی چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

مزید : کلچر


loading...