ہمارے گلوکاروں نے پوری دنیا میں نام کمایا :صائمہ جہاں

ہمارے گلوکاروں نے پوری دنیا میں نام کمایا :صائمہ جہاں

لاہور( فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔میں دنیا میں جہاں بھی جاتی ہوں ہمارے ملک کے گائیکوں کے چرچے ہیں ہمیں اپنی موسیقی کو دوبارہ عروج پر لیجانے کے لئے از سر نو محنت کرنا ہو گی، اگر نئی فلموں پر سرمایہ کاری ہو گی تو اس سے موسیقی سمیت دیگر شعبے بھی ترقی کریں گے،پہلے ہر شہر میں نامور گلوکاروں کے کنسرٹس ہوتے تھے لیکن اب یہ سلسلہ ختم ہوتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری موسیقی کو آج بھی دنیا میں پسند کیا جاتا ہے لیکن اسے ماضی کی طرح کاعروج حاصل نہیں اس کیلئے ہمیں منصوبہ بندی کر کے از سر نو محنت کرنا ہو گی ۔ صائمہ جہاں نے کہا کہ ہمارے ہاں بڑی خوبصورت آواز کے حامل گائیک موجود ہیں جنہیں لوگ سننا چاہتے ہیں اور ایسے لوگ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسیقی کی ترقی کے لئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی جس سے صرف موسیقی ہی نہیں بلکہ دیگر شعبے بھی ترقی پائیں گے ۔

مزید : کلچر


loading...