مسکان جے کے نئے گیت ’’کملا عشق‘‘کی ویڈیو مکمل
لاہور(فلم رپورٹر ) اداکارہ و گلوکارہ مسکان جے کے نئے گیت’’کملا عشق‘‘ کی ویڈیو مکمل ہوگئی ہے اور جلد ہی آن ائیر ہوگی ۔اس گیت کی موسیقی نوید سونو نے دی ہے جبکہ اس کی ویڈیو کو اسد نور نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔مسکان جے نے کہا ہے کہ مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں ،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں۔ آنے والا کل میرا ہو گا ۔مسکان جے نے کہا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو بھی اپنے لئے ٹاسک سمجھ کررہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے پراجیکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے ۔ میں ایک بولڈ لڑکی ہوں جس نے زندگی میں کبھی بھی منافقت سے کام نہیں لیا میں نے اپنا ہر کام پروفیشنل انداز میں انجام دیا ہے۔