گلوکارعلی عباس کا نیا ویڈیو گانا آج سوشل میڈیا پر ریلیز ہوگا

گلوکارعلی عباس کا نیا ویڈیو گانا آج سوشل میڈیا پر ریلیز ہوگا

لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان نسل کے مقبول گلوکار علی عباس کا نیا ویڈیو سانگ آج سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جائے گا۔اس ویڈیو کو محسن جعفر نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ علی عباس کے ساتھ ذویا علی نظامی نے ماڈلنگ کی ہے۔پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے علی عباس نے بتایا کہ میرا نیا گانا شائقین موسیقی خاص طور پر میرے پرستاروں کو بہت پسند آئے گا۔میرے گانے کی ویڈیو کو محسن جعفر نے چار چاند لگا دیئے ہیں۔یہ ویڈیو میری جانب سے موسیقی کے دیوانوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں علی عباس کا کہنا تھا کہ نئے سال کی آمد آمد ہے میری دعا ہے کہ نیا سال پاکستان کے لئے امن ،ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو ۔میرا پیارا وطن دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے۔

مزید : کلچر


loading...